کراچی(پی پی آئی)قومی خواتین فٹبال چیمپئن شپ کا 5مئی سے کراچی میں آغاز ہوگا، ایونٹ میں دسمبر 2023 تک کے رجسٹرڈ کلبز کو شرکت کا موقع دیا جائے
کراچی(پی پی آئی)سندھ میں گورنرکی تبدیلی کی باز گشت کیساتھ ہی کئی نام سامنے آگئے ہیں متحدہ کی نسرین جلیل،خوش بخت شجاعت، سابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقرکے نام نئے گورنر سندھ کیلئے زیر گردش ہیں۔پی پی آئی
کراچی(پی پی آئی)قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ملک میں ویکسین سے انکار کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف
کراچی(پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف کا رواں ماہ 28اور29اپریل کو سعودی عرب کادورہ متوقع ہے۔پی پی آئی کے مطابق سعودی عرب
کراچی(پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 22
کراچی(پی پی آئی) تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں نے 28 اپریل کو کراچی میں میں پاور شو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے 28 اپریل کو کراچی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا جلسہ ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق جلسے میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتیں شامل ہوں گی، تمام ورکرز، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کو دعوت دی جارہی ہے کہ وہ جلسے میں شرکت یقینی بنائیں
کراچی(پی پی آئی)بارش کے موسم میں شہرقائدمیں جابجاکھلے مین ہولزسے حادثات کا خدشہ ہے،درجنوں سائیکل و موٹرسائیکل سواریومیہ زخمی بھی ہوتے ہیں تفصیلات کے مطابق کراچی کی متعدد شاہراہوں سڑکوں کے د رمیان و اطراف میں اکثر مین ہولز کے ڈھکن نہیں ہیں جسکی وجہ سے حادثات بڑھ گئے ہیں.پی پی آئی کے مطابق گزشتہ پندرہ دن میں پونے چار سو سے زائد کیس نجی و سرکاری اسپتالوں میں لائے گئے جو متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر دھبہ ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر کے اکثر وسطی و نواحی علاقوں کے مین روڈ ز گلیوں سڑکوں میں
کراچی(پی پی آئی)کراچی پولیس کوشہرکی مساجد،امام بارگاہوں،گرجا گھروں، پارکوں اور تفریحی مقامات پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق حساس مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے۔
اضلاع کی خبریں
راولپنڈی(پی پی آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لاپتہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر رحمت اللہ خان کے اغواکا مقدمہ پولیس نے اس کے برادر نسبتی کی مدعیت میں درج کرلیاہے۔ آر اے بازارراولپنڈی کا رہائشی رحمت اللہ خان 12 اپریل کو گھر سے نکلا لیکن تاحال واپس نہیں آیا۔۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق رحمت اللہ خان 12 اپریل کو دوستوں سے عید ملنے گیا، اس کے بعد گھر واپس نہیں آیا، موبائل فون پر رابطہ کرنے پر کال ریسیو نہیں ہوئی، بعد میں موبائل بند ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق ایف آئی ار میں کہا گیا کہ
کراچی(پی پی آئی)کراچی میں چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ملت ایکسپریس میں ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش ملی ہے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کے مطابق 7 اپریل کی رات ریلوے پولیس اہلکار تشدد کے بعد خاتون کو اپنے ساتھ لے گیا تھا، خاتون کا تعلق جڑانوالہ سے تھا۔یاد رہے کہ ملت ایکسپریس میں پیش آنے والے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آئی جی ریلویز پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔خاتون پر ہاتھ اٹھانے والے کانسٹیبل میر حسن کو گرفتار بھی کیا گیا تھا، تاہم
کوئٹہ(پی پی آئی) سانحہ نوشکی کا مقدمہ سی ٹی ڈی رخشان نے درج کر لیا ہے جس میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا۔مقدمہ ایس ایچ او سٹی نوشکی اسد اللہ بلوچ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔یاد رہے کہ جمعہ کی شب کوئٹہ سے تفتان جانیوالی بس سے نو مسافر اتار کر قتل کر دیئے گئے تھے، تمام لاشیں نوشکی کے پہاڑی علاقے میں پل کے نیچے سے ملی تھیں۔افسوسناک واقعہ کوئٹہ تفتان
کراچی(پی پی آئی) کراچی پولیس نے زخمی ڈاکو کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق 3 راہزن ایک نوجوان سے موٹرسائیکل چھین رہے تھے نوجوان نے مزاحمت کی تو رہزنوں نے نوجوان مطیع اللہ کو گولی مار کر زخمی کردیا۔پی پی آئی کے مطابق جب یہ رہزن فرار ہورہے تھے تو شہریوں نے پکڑنے کی کوشش کی تو انہوں نے عوام پر فائرنگ کی جس سے ان کا اپنا ساتھی زخمی ہوگیا اور دو ڈاکو زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ زخمی نوجوان مطیع اللہ کے چچا جاوید نے موقع پر
کراچی(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس (ایاین ایف) نے 9 کارروائیوں میں 97 کلومنشیات برآمد کرلی جبکہ 10 ملزمان گرفتارکرلیے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، کراچی، حب، طورخم بارڈر اورکوئٹہ میں کی گئیں، as دوران67 کلو868گرام ہیروئن،18 کلو700گرام چرس برآمد کرلی گئی۔پی پی آئی کے مطابق 8 کلو آئس،ایک کلو افیون،23580 نشہ آورگولیاں برآمد ہوئیں، گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
کلرکہار(پی پی آئی)کلرکہار کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کلرکہار میں موٹروے پر دو ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے۔ ایک ٹریلر بریک فیل ہونے پر ڈیوائیڈر توڑ کر مخالف سمت ٹریلر سے ٹکرایا۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔امدادی ٹیموں نے لاشوں کو پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو علاج کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔