خوردنی تیل پر غیر ضروری ٹیکسوں کی بھرمار،انڈسٹری کے تباہ ہونے کا خدشہ

کراچی(پی پی آئی) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سابق صدر اور پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسو سی ایشن (پی وی ایم اے) کے سابق نائب چیئرمین شیخ عمر ریحان نے حکومت کی جانب سے خوردنی تیل

متفرق
شہر

 اسلام و کفر کے پہلے فیصلہ کن معرکہ کی یاد میں یوم بدر آج منایا جائے گا

کراچی(پی پی آئی) اسلام و کفر کے پہلے فیصلہ کن معرکہ کی یاد میں یوم بدر 17 رمضان المبارک کو منایا جائے گا اس موقع کی مناسبت سے دینی تنظیموں کے تحت  ملک بھر کی طرح کراچی تا کشمور سندھ بھر میں بھی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے اور 17 رمضان المبارک کو یومِ بدر جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ یوم بدر کی مناسبت سے جاری بیانات میں کہا گیاہے کہ ماہ رمضان کی 17 تاریخ سنہ 2 ہجری تاریخ اسلام کا وہ عظیم الشان یادگار دن ہے جب اسلام اور کفر کے درمیان پہلی فیصلہ کن

عید الفطرپر 7اپریل سے 4عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی

کراچی(پی پی آئی) پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مسافروں کے رش کو مد نظر رکھتے ہوئے 7اپریل سے 4عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے 7اپریل کو شام 6بجکر 10منٹ پر روانہ ہوگی جو براستہ روہڑی، بہاولپور اور ملتان سے ہوتے ہوئے فیصل آباد کے راستے اگلے روز ایک بجکر 15منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی دوسری عید اسپیشل 7اپریل کو صبح 10بجے کوئٹہ سے پشاور کیلئے مسافروں کو لیکر روانہ ہو گی جو براستہ سبی، سکھر،

فضل الرحمان کا ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ اور مختلف شہروں میں عوامی اسمبلیوں کا اعلان

اسلام آباد(پی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 8 فروری کے عام انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہوئے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا اور ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں، جے یو آئی کا کوئی امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گا، ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی و جمہوری ریاست بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے، کارکن اللہ کریم سے مدد و نصرت مانگیں اور ابھی

اضلاع کی خبریں

صوابی میں پولیس چوکی پر حملہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع

صوابی(پی پی آئی)صوابی میں پولیس نے چوکی کلابٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے حملہ کے بعد فوری طور پر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق حکام نے مشتبہ افراد کی گرفتاری اور پوچھ گچھ کی روشنی میں ملزمان کے قریب پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے۔بیان کیا جاتا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے رات گئے  پولیس نے چوکی کلابٹ پر دستی بم حملہ کیاتھا لیکن خوش قسمتی سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی طرف سے پھینکا گیا گرینڈ چوکی کے ساتھ نالے میں گر کر  پھٹ

جرائم کی نیوز

منشیات  کے خاتمہ کیلئے ملک گیر آپریشن، 107کلومنشیات برآمد،10 ملزمان گرفتار

کراچی(پی پی آئی)ینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 6کارروائیوں میں 107 کلو منشیات برآمدکرلی جبکہ 10 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں ملتان، شیخوپورہ، فیصل آباد، ڈسکہ اور زخہ خیل خیبرمیں کی گئیں، کارروائی کے دوران 81کلو400گرام چرس، 25کلو 200گرام افیون برآمدکر لی گئی۔پی پی آئی کے مطابق کارروائیوں میں 74چرس بھرے کیپسولز بھی برآمدکرلیے گئے، گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کیتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

کراچی میں جعلی ونگ کمانڈر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا گرفتار

کراچی(پی پی آئی)کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  ونگ کمانڈر بن کر لوگوں کو لوٹنے والے کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلا ت کے مطابق کورنگی زمان ٹاؤن تفتیشی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ونگ کمانڈر کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار جعلی ونگ کمانڈر شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہے،ملزم ذیشان خود کو حساس ادارے کا ونگ کمانڈر ظاہر کرتا تھا،گرفتار ملزم امیر گھرانوں کی خواتین سے شادی کر کے کروڑوں روپے ہڑپ چکا ہے۔پی پی آئی کے مطابق،گرفتار ملزم نے دوران تفتیش 3شادیاں کرنے کا اعتراف

شکار پور:میں مسلح افراد کی ایمبولینس پر فائرنگ، پولیس آپریٹر جاں بحق،ایک زخمی

شکارپور (پی پی آئی)شکارپور میں نامعلوم مسلح افراد نے  ایمبولینس پر فائرنگ اور لوٹ مار کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ افسوسناک واقعہ سکھر شکارپور روڈپر لکھی غلام شاہ کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے ایمبولینس پر فائرنگ کی، فائرنگ کی نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک بروقت ایمبولینس نہ پہنچنے پر مریض دم توڑ گیا۔ متاثرین کا کہناہے کہ شکارپور سے سکھر جاتے ہوئے ایمبولینس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی، ملزمان ناکہ لگا کر لوٹ کر رہے تھے،متاثرین کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے مریض

موٹر سائیکلوں کی چوری اور گاڑیوں کے شیشے توڑنے والے گروپ کے دو کارندے گرفتار

کراچی(پی پی آئی)کلفٹن پولیس نے منشیات فروشوں اور موٹر سائیکل  لفٹروں کیخلاف آپریشن کے دوران مین توحید کمرشل فیز-v میں کامیاب کارروائی  کر کے موٹر سائیکلوں کی چوری اور گاڑیوں کے شیشے توڑنے والے گروپ کے دو کارندوں کو  مسروقہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔پی پی آئی کے مطابقملزمان کے نام رفیق  اورسلطان  بتائے گئے ہیں۔دونوں گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور پہلے بھی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 210 گرام چرس و تھانہ درخشاں سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات برآمد،4 ملزمان گرفتار

کراچی(پی پی آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے پانچ کارروائیوں میں 52 کلومنشیات برآمد کرتے ہوئے4ملزمان گرفتار کرلیے۔ترجمان کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد،لاہوراورتربت میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 51 کلو چرس برآمد،440 گرام آئس برآمد کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی میں 124 ہیروئن اور4 مشکوک مواد سے بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے، گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔