متفرق
شہر

راولپنڈی میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش

راولپنڈی(پی پی آئی)پاکستان میں جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبریں تو کافی سنی ہیں، تاہم راولپنڈی کی خاتون نے ایک ساتھ 6 بچوں کو جنم دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دے کر میڈیا کی توجہ بھی سمیٹ لی ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی ہزارہ کالونی سے تعلق رکھنے والے وحید کی اہلیہ نے 6 بچوں کو جنم دیا۔جبکہ خاتون نے بچوں کو جنم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں دیا ہے۔بچوں کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ

پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے متعدد نمازیوں کے جوتے چوری

اسلام آباد(پی پی آئی)عام طور پر مساجد کے باہر سے جوتے چوری ہونے کی خبریں تو آتی ہی رہتی ہیں تاہم حساس مقامات اور عمارات میں ایسے واقعات ہونا غیر معمولی ہے۔ایسا ہی کچھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ جہاں نماز جمعہ کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے باہر سے متعدد نمازیوں کی جوتیاں چوری ہو گئی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے ایک درجن سے زائد افراد، صحافیوں اور قومی اسمبلی کے عملے کی جوتیاں چوری کرلی گئیں۔مجبورا متاثرہ نمازیوں کو پریشان حال ننگے پاؤں جانا پڑا۔

شہر قائد میں پریشر ہارن اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

کراچی(پی پی آئی)کراچی ٹریفک پولیس کوپریشر ہارن اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف موثر آپریشن کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ کراچی کے فضائی آلودگی والے شہروں میں شمولیت کا حکومت نے  نوٹس لے لیا ہے کیونکہ شہر قائد میں ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی ہے جبکہ گاڑیاں انتہائی دائیں ہاتھ چل کر ٹریفک مسائل بھی پیدا کر رہی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ٹریفک حکام نے کہا کہ ایسی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔

اضلاع کی خبریں

 ایف بی آرراولپنڈی کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاپتہ، مقدمہ درج

راولپنڈی(پی پی آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لاپتہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر  رحمت اللہ خان کے اغواکا مقدمہ پولیس نے  اس کے برادر نسبتی کی مدعیت میں درج کرلیاہے۔ آر اے بازارراولپنڈی کا رہائشی رحمت اللہ خان 12 اپریل کو گھر سے نکلا لیکن تاحال واپس نہیں آیا۔۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق رحمت اللہ خان 12 اپریل کو دوستوں سے عید ملنے گیا، اس کے بعد گھر واپس نہیں آیا، موبائل فون پر رابطہ کرنے پر کال ریسیو نہیں ہوئی، بعد میں موبائل بند ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق ایف آئی ار میں کہا گیا کہ

جرائم کی نیوز

ٹرین میں پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش بر آمد

کراچی(پی پی آئی)کراچی میں چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ملت ایکسپریس میں ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش ملی ہے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کے مطابق 7 اپریل کی رات ریلوے پولیس اہلکار تشدد کے بعد خاتون کو اپنے ساتھ لے گیا تھا، خاتون کا تعلق جڑانوالہ سے تھا۔یاد رہے کہ ملت ایکسپریس میں پیش آنے والے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آئی جی ریلویز پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔خاتون پر ہاتھ اٹھانے والے کانسٹیبل میر حسن کو گرفتار بھی کیا گیا تھا، تاہم

سانحہ نوشکی کا مقدمہ کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر سمیت 8 افرادکیخلاف درج

کوئٹہ(پی پی آئی) سانحہ نوشکی کا مقدمہ سی ٹی ڈی رخشان نے درج کر لیا ہے جس میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا۔مقدمہ ایس ایچ او سٹی نوشکی اسد اللہ بلوچ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔یاد رہے کہ جمعہ کی شب کوئٹہ سے تفتان جانیوالی بس سے نو مسافر اتار کر قتل کر دیئے گئے تھے، تمام لاشیں نوشکی کے پہاڑی علاقے میں پل کے نیچے سے ملی تھیں۔افسوسناک واقعہ کوئٹہ تفتان

زخمی ڈاکو کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے والا شہری گرفتار

کراچی(پی پی آئی) کراچی پولیس نے زخمی ڈاکو کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق  3 راہزن ایک  نوجوان سے موٹرسائیکل چھین رہے تھے نوجوان نے مزاحمت کی تو رہزنوں نے نوجوان مطیع اللہ کو گولی مار کر زخمی کردیا۔پی پی آئی کے مطابق جب یہ رہزن فرار ہورہے تھے تو شہریوں نے پکڑنے کی کوشش کی تو  انہوں نے عوام پر فائرنگ کی جس سے ان کا اپنا  ساتھی زخمی ہوگیا اور دو ڈاکو زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ زخمی نوجوان مطیع اللہ کے چچا جاوید نے موقع پر

اے این ایف کی کارروائیاں،97کلومنشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

کراچی(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس (ایاین ایف) نے 9 کارروائیوں میں 97 کلومنشیات برآمد کرلی جبکہ 10 ملزمان گرفتارکرلیے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، کراچی، حب، طورخم بارڈر اورکوئٹہ میں کی گئیں، as دوران67 کلو868گرام ہیروئن،18 کلو700گرام چرس برآمد کرلی گئی۔پی پی آئی کے مطابق  8 کلو آئس،ایک کلو افیون،23580 نشہ آورگولیاں برآمد ہوئیں، گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

کلرکہار کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق، 4 زخمی

کلرکہار(پی پی آئی)کلرکہار کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کلرکہار میں موٹروے پر دو ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے۔ ایک ٹریلر بریک فیل ہونے پر ڈیوائیڈر توڑ کر مخالف سمت ٹریلر سے ٹکرایا۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔امدادی ٹیموں نے لاشوں کو پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو علاج کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔