یوآن ڈیل پوٹرو اور سمانتھا اسٹوسر نے فائنل ٹائٹل اپنے نام کرلئے

کارلسباڈ ،کیلیفورنیا (پی پی آئی )ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر نے کارلسبیڈ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔واشنگٹن میں کھیلے جانے والے ٹائٹل معرکے میں ٹاپ سیڈ ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے میزبان کھلاڑی جان اسنر کے خلاف ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود کامیابی حاصل کی۔ امریکی کھلاڑی نے کھیل کا جارحانہ انداز کیا۔ اسنر نے پہلا سیٹ تین چھ سے جیت کر برتری حاصل کی۔ لیکن وہ اس برتری کو قائم نہ رکھ سکے۔ ڈیل پوٹرو نے دوسرا سیٹ چھ ایک سے جیت کر برتری کا خاتمہ کردیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں بھی ارجنٹائن کھلاڑی نے حریف کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی اور چھ دو سے سیٹ جیتے ہوئے ایک اعشاریہ تین ملین ڈالر کی انعامی رقم کا ایونٹ اپنے نام کرلیا۔کیلیفورینا میں ہونے والے کارلسبیڈ اوپن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر نے جیت لیا۔ اسٹوسر نے فائنل میں عالمی نمبر دو بیلاروس کی وکٹوریا ازرینکا کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ دو سے قابو کیا۔ اسٹوسر نے دو سال بعد کوئی ٹائٹل جیتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سینیٹر زاہد خان کا عمران خان کیخلاف تحریک التواءجمع کرانے کا اعلان

Mon Aug 5 , 2013
اسلام آباد (پی پی آئی )عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف سینیٹ میں تحریک التواءجمع کرانے کا اعلان کر دیا۔ سینیٹر زاہد خان کا کہا تھا کہ عمران خان کا خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کا اجلاس بلانا غیر آئینی ہے۔ عمران خان کو اپنے وزیراعلیٰ پر اعتماد نہیں ہے اسے […]