لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار اسموگ کی صورتحال دن بدن بگڑ رہی ہے لیکن پنجاب حکومت سنجیدہ نہیں لگ رہی: عدالت

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔عدالت نے ہفتے میں تین روز تمام اسکولز بند اور دو روز ورک فار ہوم کا عندیہ دے دیا۔ اسموگ کے تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا اسموگ کی صورتحال دن بدن بگڑ رہی ہے لیکن پنجاب حکومت سنجیدہ نہیں لگ رہی۔ ہمیں اس حوالے سے بین الاقوامی ماہرین کی ضرورت ہے، ہمیں ہفتے میں تین روز اسکول بند جبکہ دو روز ورک فار ہوم کرنا پڑے گا۔ رولز بنائیں کہ اب بھٹہ یا فیکٹری سیل نہیں ہوگی بلکہ اسے گرایا جائے گا اور مالکان کیخلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔عدالت نے محکمہ ماحولیات کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت تک رولز بنا کر سیکرٹری ماحولیات جرمانوں کے حوالے سے عمل درآمد رپورٹ دیں۔عدالت نے ہدایت کی کہ بیجنگ اور شنگھائی کیع لاوہ اسموگ کے حوالے سے عالمی ماہرین کی مدد لی جائے۔ وفاقی وزیر ماحولیاتی سے رابطہ کرکے بتائیں کہ پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔

Next Post

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی حکومتی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

Fri Dec 2 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی حکومتی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کے روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ (جج جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظاہر علی […]