حکومت نے ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کردیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) حکومت نے ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کر دیا۔ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، ڈاکٹر اسد مجید کا تعلق فارن سروسز پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید اس وقت بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے میں ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ سہیل محمود کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے سیکرٹری خارجہ کا عہدہ 29 ستمبر سے خالی تھا۔

Next Post

وزیر خارجہ بلاول بھٹو رواں ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے

Fri Dec 2 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ کے وسط میں نیویارک (امریکہ) کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہونے والی متعدد تقریبات میں شرکت کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری 15 اور 16 دسمبر کو گروپ 77 کے وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پاکستان کی […]