اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ کے وسط میں نیویارک (امریکہ) کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہونے والی متعدد تقریبات میں شرکت کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری 15 اور 16 دسمبر کو گروپ 77 کے وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پاکستان کی صدرت میں گروپ 77 کا یہ آخری اجلاس ہوگا، پاکستان نے جنوری 20221 میں گروپ کی قیادت سنبھالی تھی۔ گروپ 77 کی سربراہی ایک سال کے لیے ہوتی ہے، 2023 میں کیوبا گروپ کا سربراہ ہوگا۔ کیوبا کو گروپ 77 کی سربراہی سونپنے کی تقریب اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہوگی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری مرکزی تقریب میں چیئرمین شپ کیوبا کے حوالے کریں گے۔
Next Post
عمران خان پر نیب کے الزامات بے بنیاد ہیں: اسد عمر
Fri Dec 2 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آئی) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر نیب کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا ہے کہ ”اگر نیب کو عمران خان کی وزارتِ عظمیٰ کے دور میں صرف یہ الزام لگانے کو […]
