عالمی کراٹے چیمپئن سعدی عباس حکومتی عدم دلچسپی سے نالاں ،ملک چھوڑنے پر غور

لاہور: دولت مشترکہ کراٹے چیمپئن شپ جیت کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ایتھلیٹ سعدی عباس نے حکومتی عدم دلچسپی کے باعث ملک چھوڑنے پر غور شروع کردیا ۔سعدی عباس نے حال ہی میں کینیڈا کے شہرمانٹریال میں 67کلو گرام مقابلے میں طلائی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ وہ دولت مشترکہ کے مقابلوں میں مارشل آرٹس میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے جنوبی ایشیائی کھلاڑی ہیں ۔سعدی عباس کو آئندہ ماہ دبئی میں ہونے والے ایشیائی کراٹے چیمپئن چپ میں اعزاز کا دفاع کرنا ہے لیکن ملک میں اسپورٹس منتظمین کی عدم دلچسپی نے ان کے جذبات کو سرد کردیا ہے ۔ سعدی عباس نے پہلی مرتبہ دوحہ ایشین گیمز 2006میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جبکہ وہ عالمی مقابلوں میں درجن کے قریب طلائی تمغے جیت چکے ہیں ۔

Latest from Blog