آئین کے تحت تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کا کبھی بھی کہا جا سکتا ہے:عطا تارڈ

لاہور(پی پی آ ئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئین کے تحت تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کا کبھی بھی کہا جا سکتا ہے۔ لیگی رہنما عطااللہ تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی رو سے تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کا کبھی بھی کہا جا سکتا ہے کہیں پر ایسا ذکر نہیں کہ سیشن کے دوران اعتماد کا ووٹ اور تحریک عدم اعتماد جمع نہیں ہو سکتی۔ تحریک عدم اعتماد کا داخل ہونا اسمبلی کی تحلیل کو روکنے کے لیے کافی ہے، تحریک عدم اعتماد جمع کی جائے تو اسے داخل کرنا پڑے گا۔ قانونی طور پر تمام چیزیں واضح ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہے تو پرویز الٰہی فون کر کے کہہ رہے ہیں کہ حکومت تحلیل نہ کرنے کا کہنا
عطا تارڑ کے مطابق مونس الٰہی نے متنازع بیان دے کر حالات کا رخ موڑنے کی کوشش کی۔ تحریک عدم اعتماد کی تیاری ہے، تمام آپشنز موجود ہیں، مگر حکمت عملی ان کی موو دیکھ کر اپنائیں گے۔عطا تارڑ کے مطابق ہمارا ہر پلان تیار اور ہر تیاری مکمل ہے، جیسے ہی کوئی معاملہ ہوا تو ہم اپنا پلان اختیار کریں گے، ہم چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں نہ ٹوٹیں۔ میثاق جمہوریت میں تھا کہ اسمبلیاں ہمیشہ اپنی آئینی مدت پوری کریں۔ اگر یہ اسمبلیاں توڑتے ہیں تو ہم الیکشنز کے لیے بھی تیار ہیں۔

Next Post

سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے تین ارب ڈالر کی ادائیگی میں مزید توسیع کر دی: سٹیٹ بینک

Fri Dec 2 , 2022
کرا چی(پی پی آ ئی)پاکستان کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو تین ارب ڈالر کی ادائیگی میں مزید توسیع کر دی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس تعاون پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔خیال رہے کہ سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ سے پاکستان کو بطور قرض تین ارب ڈالر کی ادائیگی کی […]