پارلیمانی جمہوریت کیخلاف عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے: شیری رحمان عمران خان کی 26 سال سیاسی جدوجہد چیرٹی کے نام پر پیسے کھانے میں گزری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے پارلیمانی جمہوریت کے خلاف عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے، عمران خان اور ان کی پارٹی نے ہمیشہ پارلیمانی جمہوریت کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے، ان کی نظر میں وہی نظام درست ہے جس میں ان کو اقتدار ملے، پھر چاہئے وہ صدارتی نظام کیوں نا ہو،یہ خود سیاستدان کے لبادے میں ایک آمر ہیں۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگوں کے اخلاقی معیار کا مذاق اڑا کر عمران خان نے ہر پاکستانی کی تذلیل کی ہے۔ وہ شخص جو کرپٹ اقدامات کی وجہ سے نااہل ہوا ہے وہ اب قوم کو بلند اخلاقیات کا درس دے رہا ہے۔ اگر یہ خود اخلاقی اصولوں پر چلتے ہیں تو نااہلی کے بعد سیاست کیوں نہی چھوڑ رہے؟۔اس ملک میں آئین اور پارلیمانی جمہوریت کی بحالی میں سیاسی جماعتوں اور قوم نے قربانیاں دی ہیں۔ عمران خان کی 26 سال سیاسی جدوجہد چیرٹی کے نام پر پیسے کھانے میں گزری ہوگی لیکن اس جمہوری نظام کی بحالی کیلئے ہمارے قائدین اور کارکنان نے زندگیوں کی قربانی دی ہے۔

Next Post

جی سی کے شعبہ میڈیا سٹڈیز کو ارشد شریف سکول آف جرنلزم میں تبدیل کرنیکا اعلان

Sat Dec 3 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا آف سٹڈیز کو ارشد شریف سکول آف جرنلزم میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اصغر زیدی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی نے ارشد شریف سکول آف جرنلزم کے قیام کے اعلان پر […]