کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے والا ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار

کراچی(پی پی آ ئی)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا، ملزم منشیات فروشی، ڈکیتی اور جرائم پیشہ افراد کو کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی۔کارروائی میں منشیات فروش اور ڈکیت گروہ کے سرغنہ جلال کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پسٹل، 100 عدد راؤنڈز اور 30 پیکٹ گٹکا برآمد کیا گیا۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم منشیات فروشی، مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں اور جرائم پیشہ افراد کو کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے میں بھی ملوث ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Next Post

ہم بلدیاتی الیکشن کیلئے مکمل تیار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ عمران خان نے پونے 4 سال ملک کے ساتھ جو کیا وہ ہم بھگت رہے ہیں

Sat Dec 3 , 2022
کراچی(پی پی آ ئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ ہم بلدیاتی الیکشن کیلئے مکمل تیار ہیں۔سینٹ پال ہائی اسکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے مکمل تیار ہیں، ہمارے ورکرز کا بھی ہم پر شدید دباؤ ہے کہ بلدیاتی […]