پشاور اور فیصل آباد کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان کے دو بڑے شہروں کے ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، دونوں شہروں کے سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس ون موجود ہے۔ذرائع وزارت صحت نے کہا کہ پشاور، فیصل آباد کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، دونوں شہروں کے سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس ون موجود ہے۔رواں سال فیصل آباد کے سیوریج میں پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے جبکہ پنجاب کے سیوریج میں نویں بار پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فیصل آباد میں پمپنگ اسٹیشن 3 کے سیوریج میں پولیو وائرس موجود ہے، فیصل آباد میں پولیو کا آخری کیس 2008 میں رپورٹ ہوا تھا، فیصل آباد سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلز 11 نومبر کو جمع کئے گئے تھے۔
اسی طرح پشاور کے علاقے نرے خووڑ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، رواں برس پشاور کے سیوریج میں چھٹی بار پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔رواں برس 34 ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں کے پی کے 22 اور پنجاب کے 9 سیوریج سیمپلز میں پولیو پایا گیا ہے۔رواں برس سندھ کے 1، اسلام آباد 1 سیمپل میں پولیو وائرس پایا گیا ہے جبکہ 2021 کے دوران ملک 65 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا تھا تاہم سیوریج سیمپلز میں موجود پولیو وائرس کی جنیاتی تشخیص جاری ہے۔

Next Post

عمران خان کی پیشکش، مذاکرات پیشگی شرط کے بغیر ہوں گے: ن لیگ کا دو ٹوک موقف

Sat Dec 3 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر مسلم لیگ ن نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات پیشگی شرط کے بغیر ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے […]