ہیمبرگ: جرمن فٹ بال لیگ میں بائرن میونخ کی ٹیم نے بروشیا ڈورٹمنڈ کو تین صفر سے ٹھکانے لگا کر اپنی ٹاپ پوزیشن مستحکم بنا لی۔لیور کیوسن کی ٹیم نے ہرتھا برلن کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے زیر کیا،دوسری جانب ڈچ فٹ بال چیمپئن شپ میں آئی ایکس کی ٹیم نے بھی ہیراکلس کو تین صفر سے آوٹ کلاس کر کے اپنی ٹاپ پوزیشن بچا لی۔ادھر یورپین فٹ بال کلبوں نے آٹھ سال کے کلو ڈیو کو سٹار فٹ بالر بنانے پر نظریں جما لیں،ارجنٹائن کے کلب نے کم سن سٹار فٹ بالر سنو میسی کے نام سے مقبول کلاڈیو کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔