امید ہے ارشد شریف کے قاتل کیفر کردار تک پہنچیں گے: صدر پی ایف یو جے

اسلام آباد(پی پی آئی)صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا ہے کہ سب نظریں سپریم کورٹ پرہیں، امید ہے ارشد شریف کے قاتل کیفر کردارتک پہنچیں گے۔صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے سپریم کورٹ میں ارشد شریف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے چیف جسٹس کاشکریہ اداکرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے نے دو ہفتے قبل چیف جسٹس کوخط لکھاتھا، پی ایف یو جے کی جانب سے خط میں درخواست کی تھی کہ سوموٹو نوٹس لیں۔ چیف جسٹس کو بتایا گیا فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کاانتظارکررہیتھے، عدالت نے کہا کیا یہ ایف آئی آر کی ریکوائرمنٹ تھی کہ پہلے رپورٹ آئے۔

Next Post

وزیراعظم کا ارشد شریف از خود نوٹس کا خیر مقدم، مکمل تعاون کی یقین دہانی

Tue Dec 6 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل پر سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس لیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے پہلے ہی چیف جسٹس آف پاکستان کو ارشد شریف کے قتل کے […]