اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب سے پی ڈی ایم حکو مت آئی ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں 52فیصد اضا فہ ہوا ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ”جب سے موجودہ امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے، دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، حکومت روزانہ اپنی کرسی بچانے کی جنگ میں مصروف ہے گورننس اور معیشت تباہ و برباد ہو چکے ہیں، انتخابات کروائیں مستحکم حکومت قائم ہونے دیں جو معاملات کو دیکھے“۔
Next Post
ارشد شریف قتل، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پوسٹ مارٹم رپورٹس سے تاثر ملتا ہے قتل سے پہلے ارشد شریف کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، رپورٹ
Wed Dec 7 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سینئر صحا فی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ 592 صفحات پرمشتمل ہے اور اس پر ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی آئی بی کے دستخط موجود ہیں۔رپورٹ میں ارشد شریف کی کینیا میں […]