عمران خان دسمبر ہی کے مہینے میں اسمبلیاں تحلیل کر دینگے: فیصل جا وید الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی معاشی اشاریے بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنماسینیٹر فیصل جا وید خان نے کہا ہے کہ عمران خان دسمبر ہی کے مہینے میں اسمبلیاں تحلیل کر دینگے،مارچ میں انتخابات ہو نگے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جا وید نے کہا ہے ”کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی معاشی اشاریے بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے، مارکیٹ میں بہتری آئیگی،سیاسی عدم استحکام سے آج معاشی عدم استحکام ہے،بہتر ہے پورے ملک میں الیکشن ایک ساتھ ہوں،چند دن باقی ہیں،عمران خان دسمبر ہی کے مہینے میں اسمبلیاں تحلیل کر دینگے،مارچ میں انتخابات ہو نگے“۔

Next Post

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بیک ڈور رابطے، صدر مملکت اور اسحاق ڈار کی اہم ملاقات

Wed Dec 7 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی ہے۔ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صدر مملکت عارف علوی کے درمیان ہونے والی ملاقات 20 منٹ تک جاری رہی۔دونوں اہم شخصیات کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے جلد انتخابات کے مطالبے اور […]