لاہور (پی پی آئی)پنجاب میں خواجہ سرؤں کیلئے اسکولوں کے قیام کی اسکیم کے تحت لاہور میں پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے تحت پہلے ٹرانسجینڈر اسکول کا افتتاح کردیا گیا ، جہاں خواجہ سرؤں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی مہارت کی تربیت بھی دی جائے گی۔ اس ا سکول کے آغاز کے بعد پنجاب میں ٹرانس جینڈرز کے لیے بنائے گئے سکولوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے، وزیر برائے پنجاب سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ مراد راس نے لاہور کے علاقے برکت مارکیٹ کے قریب نیو گارڈن ٹاؤن میں واقع ٹرانسجینڈر سکول کا افتتاح کیا، اس موقع پر سول سوسائٹی کے کارکن، ماہرینِ تعلیم، ٹرانسجینڈر اور دیگر افراد موجود تھے۔ گزشتہ سال کے دوران محکمہ کی جانب سے ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں 3 ٹرانسجینڈر زاسکول کھولے گئے ہیں، یہ ادارے پرائمری سے لے کر ہائیر سیکنڈری تک مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ سلائی کڑھائی، کھانا پکانے اور میک اپ سمیت کئی مہارت کی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔لاہور اسکول دو شفٹوں میں کام کرے گا، پہلی شفٹ میں طلباء کو تعلیم دی جائے گی جبکہ دوسری شفٹ میں انہیں فنی مہارت کی تربیت دی جائے گی، طلبا کو مفت کتابیں، یونیفارم، اسکول بیگ اور پک اینڈ ڈراپ کی سروس حکومت برداشت کریگی۔اسکول میں تقریباً 36 ٹرانسجینڈر افراد نے داخلہ لیا ہے، یہ اسکول گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول برکت مارکٹ، نیو گارڈن ٹاؤن میں واقع ہے،لڑکیوں کے اسکول کا ایک حصہ ٹرانس جینڈر اسکول کے لیے مخصوص کیا گیا تھا جہاں ٹرانسجینڈر کے لیے تین کلاس رومز پر مشتمل دو منزلہ عمارت تعمیر کی گئی۔
Next Post
لاتعداد خوبصورت اشعار کے خالق ناصر کاظمی کا یوم پیدائش منایا گیا
Thu Dec 8 , 2022
کراچی (پی پی آئی) “گئے دنوں کا سراغ لے کر کدھر سے آیا کدھر گیا وہ /عجیب مانوس اجنبی تھا مجھے تو حیران کر گیا وہ” جیسے لاتعداد خوبصورت اشعار کے خالق ناصر کاظمی 8 دسمبر 1925 کو انبالہ میں پیدا ہوئے۔اور 2مارچ، کو لاہور میں 1972انتقال کرگئے۔پی پی آئی کے مطابق مختلف ادبی و ثقافتی تنظیموں نے ان کا […]