ڈاکٹر سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات

کراچی (پی پی آئی) نئے ایڈمنسٹریٹرکراچی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) اور پاکستان متحدہ قومی مؤمنٹ (ایم کیو ایم) میں ڈاکٹر سیف الرحمان کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی ریر صدرات اجلاس ہوا،پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لئے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہوگیا، ڈاکٹر سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ہونگے۔مرتضیٰ وہاب کو 5 اگست 2021 کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کیا گیا تھا، انہوں نے 26 ستمبر 2022 کو مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ قبول نہ کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ڈاکٹر سیف الرحمان اس وقت گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ہیں، سیف الرحمان میونسپل کمشنرکے ایم سی کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں اس کے علاوہ ڈی سی سینٹرل، سیکریٹری صحت بلوچستان بھی رہ چکے ہیں۔

Next Post

پاکستان ٹیکنیکل ڈیفالٹ کر چکا, فنانشل ایمرجنسی لگانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، شبر زیدی

Thu Dec 8 , 2022
کراچی (پی پی آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ٹیکنیکل طور پر ڈیفالٹ کر چکا ہے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ جو باتیں آج کی جا رہی ہیں یہ میں نے دسمبر 2021 میں کہی تھیں۔ میں نے اس وقت ہی کہا تھا کہ پاکستان دیوالیہ کی طرف جا رہا […]