ای سی سی نیریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دے دی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ای سی سی نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دے دی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، اور وزارت خزانہ کی جانب سے اس جلاس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ای سی سی نیریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، اس منظوری سے ریکوڈک منصوبے پر کام جلدی شروع ہوسکے گا۔حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بیرک گولڈ کمپنی کے ساتھ ریکوڈک معاہدے کی بھی منظوری دی گئی ہے، معاہدے کے تحت بیرک گولڈ کو پاکستان میں ادائیگیوں کی منظوری دی گئی ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ پاکستان بیرک گولڈ کمپنی کو معاہدے کے تحت رقم کی پہلے ہی ادائیگی کر چکا ہے۔

Next Post

کراچی میں اگلے 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان

Sun Dec 11 , 2022
کراچی(پی پی آئی)کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم اگلے 3 روز کے دوران خشک رہے گا، 3 روز کے دوران راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں بند ہوجائیں گی اور بلوچستان کے […]