نیویارک(پی پی آ ئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا کے ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے۔دفتر خارجہ حکام کے مطابق بلاول بھٹو آج 15 دسمبر کو جی77، چین کی وزارتی کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات ہو گی۔وزیر خارجہ کے دورے میں نیویارک اور واشنگٹن میں کثیر الجہتی اور دو طرفہ مصروفیات شامل ہیں، بلاول بھٹو 15 دسمبر کو نیویارک میں جی 77 اور چین کی وزارتی کانفرنس کی میزبانی اور صدارت کریں گے، کانفرنس کے ایجنڈے میں کورونا وائرس اور آب و ہوا کی وجہ سے پیدا ہونے والی آفات پر بحث شامل ہے۔
Next Post
آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ رہے گا: مفتاح اسماعیل
Wed Dec 14 , 2022
کراچی(پی پی آ ئی) سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ رہے گا۔تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام بحال نہ ہوا تو دیگر عالمی مالیاتی ادارے بھی […]