اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پی ٹی آ ئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو سیاست میں موقع ملنا چاہیے۔ اپنی ٹو ئٹ میں پی ٹی آ ئی رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ نظریاتی،جذبے سے سرشار اور وفادار لوگ ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، وقت آگیا کہ ہم روایتی سیاست کو خیرباد کہہ دیں،نظام کی تبدیلی اور بے لوث قیادت ملک کے لیے ناگزیر ہے۔عمران خان کے ساتھ قوم کا وہ جذبہ شامل ہے جو قائد اعظم کے ساتھ تھا۔
Next Post
حکومت انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں: فواد چوہدری
Wed Dec 14 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں،حکومت کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد عام انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ حکومت عبوری سیٹ اپ کی طرف تو جا سکتی ہے لیکن عام انتخابات کی طرف نہیں،عبوری سیٹ اپ کیلئے کوشاں ہیں۔نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے […]