اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں،حکومت کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد عام انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ حکومت عبوری سیٹ اپ کی طرف تو جا سکتی ہے لیکن عام انتخابات کی طرف نہیں،عبوری سیٹ اپ کیلئے کوشاں ہیں۔نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اچھی امیدیں ہیں۔اسٹیبلشمنٹ میں نئی تبدیلی لانے میں ہمارا بہت بڑا ہاتھ ہے۔فوج کی لیڈرشپ کی تبدیلی میں ہمارا مکمل تعاون رہا ہے۔صدر مملکت تاخیر بھی کر سکتے تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ کے اپنے ایم پی ایز ان کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے،نہوں نے اپنے کیسز ختم کر انے تھے وہ کردیئے ہیں۔مجھے نہیں لگتا کہ نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔اسحاق ڈار اور سلیمان اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں یہ واپس جائیں گے،عمران خان نے ہمیشہ بڑے فیصلے بڑے جلسوں میں کیے۔عمران خان کوئی نواز شریف یا شہباز شریف نہیں کہ بند کمروں میں فیصلے کریں۔
Next Post
پی ڈی ایم نے رجیم چینج آپریشن کے بعد نیب ترامیم بل پاس کروا کر این آ ر او 2 لے لیا: فرخ حبیب
Wed Dec 14 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف لوٹ مار اتحاد نے رجیم چینج آپریشن کے بعد نیب ترامیم بل پاس کروا کر این آ ر او 2 لے لیا ہے۔ اپنی ٹو ئٹ میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ نیب کیسز پر ٹیکس ادا کرنے […]