اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف لوٹ مار اتحاد نے رجیم چینج آپریشن کے بعد نیب ترامیم بل پاس کروا کر این آ ر او 2 لے لیا ہے۔ اپنی ٹو ئٹ میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ نیب کیسز پر ٹیکس ادا کرنے والوں کے اربوں روپے خرچ ہوئے ہے اب نیب پی ڈی ایم کی کرپشن کے تحفظ کا ادارہ بن گیا ہے،چیف جسٹس آف پاکستان کو اس کھلے عام این آ ر او 2 کا نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ این آر او 2 کی وجہ سے ایون فیلڈ فلیٹس کیس میں (IHC)کی جانب سے مریم صفدر کی سزا کے خاتمہ کے فیصلہ کیخلاف نیب سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کر رہا ہے۔ وہی تاریخی دہرائی جارہی جیسے حدیبیہ ملز کیس میں سزا خاتمہ پر نیب نے شریف خاندان کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کی تھی۔
Next Post
20دسمبر بھی گزر جائے گا،اسمبلیاں وہیں موجود ہونگی: شیری رحمان عمران خان ایک بار پھر سیاست میں رلیونٹ رہنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں
Wed Dec 14 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پیپلزپا رٹی کی نا ئب صدر اور وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بار پھر سیاست میں رلیونٹ رہنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف تاثر پیدا کر رہی ہے کہ عمران خان کے پاس ہی پنجاب کی صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار ہے، جبکہ […]