جنید خان نے آخری اوور میں اعزاز چیمہ کی یاد تازہ کردی

پورٹ آف ایلزبتھ: جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں جنید خان کی آخری اوور میں شاندار بو لنگ نے ایشیا کپ فائنل میں اعزاز چیمہ کی پرفارمنس یاد دلادی۔ 22مارچ 2012 کا دن شائقین کرکٹ کو یاد ہوگا جب ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کیلئے آخری اوور میں نو رنز درکار تھے اور پاکستان نے اعزاز چیمہ کی شاندار بالنگ کی بدولت ہارے ہوئے میچ میں دو رنز سے کامیابی حاصل کرکے ایشیا کپ اپنے نام کیا تھا۔ پورٹ آف ایلزبتھ میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم اسی ڈگر پر موجود تھی جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے چھ گیندوں پر نو رنز درکار تھے اور میچ جنوبی افریقہ کے ہاتھوں میں تھا تو جنید خان نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو ایک رن سے فتح دلائی۔ جنید خان نے دوسرے ون ڈے میں شاندار بالنگ کرتے ہوئے پروٹیز کیخلاف پہلی ون ڈے سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا اور ایشیا کپ دو ہزار بارہ کے فائنل کے آخری اوور میں اعزاز چیمہ کی پرفارمنس یاد دلادی۔

Latest from Blog