اسلام آباد(پی پی آ ئی) سیکریٹری تجارت نے کہا ہے کہ پاکستان نے ازبکستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کرلیا ہے، قازقستان کے ساتھ بھی ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر مفاہمت ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس کمیٹی چیئرمین ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری تجارت صالح احمد فاروقی نے بتایا کہ پاکستان نے ازبکستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کیا، ازبکستان کے تمام وسط ایشیائی ریاستوں سے تجارتی معاہدے ہیں۔سیکریٹری تجارت کا کہنا تھا کہ آج تاجکستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قازقستان کے ساتھ بھی ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر مفاہمت ہوگئی ہے، جلد معاہدہ ہو جائے گا۔سیکریٹری تجارت کا کہنا تھا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ افغانستان، ایران اور چین کے ذریعے ہوگی، ایران سے ٹرانزٹ ٹریڈ ریل کے ذریعے بھی ہو سکتی ہے، تجارت کو فروغ دینے کے لیے ریلوے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہوگا۔
Next Post
پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے پر ق لیگ اور تحریک انصاف میں دوریاں برقرار
Wed Dec 14 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) اسمبلی کی تحلیل پر تحریک انصاف اور ان کی اتحادی جماعت ق لیگ میں شرائط پر اختلافات سامنے آگئے ہیں۔ذرا ئع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر تحریک انصاف اور ان کی اتحادی جماعت ق لیگ میں تاحال دوریاں برقرار ہیں، اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پر اسمبلی تحلیل کے عوض مشروط انتخابی ایڈجسٹمنٹ کیلیے […]