پنجاب میں جنسی جرائم میں ملوث 15 ہزار ملزمان قانون کی گرفت سے آزاد

لاہور(پی پی آئی)پنجاب میں جنسی جرائم کی روک تھام اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے دعوے کھوکھلے نکلے۔صوبے میں رواں سال خواتین، بچوں اور خواجہ سراوں کو زیادتی، اغواء اور تشدد سمیت سنگین جرائم کا نشانہ بنانے والے 15 ہزار 972 ملزمان 11 ماہ کے دوران پکڑ میں ہی نہ آسکے۔پی پی آئی کے مطابق رواں سال صوبے میں خواتین پر تشدد، اغواء، زیادتی سمیت سنگین جرائم کے 18 ہزار 118 مقدمات درج ہوئے تاہم ان جرائم میں ملوث 10 ہزار7 سو 27 ملزمان گرفتارنہ ہوسکے۔

Next Post

بلوچستان میں مالی بحران،ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کا خدشہ

Thu Dec 15 , 2022
کوئٹہ (پی پی آئی)بلوچستان میں مالی بحران کے باعث ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق بلوچستان کو رواں سال این ایف سی ایوارڈ میں 30 ارب کم ملنے پر بحران شدت اختیار کر گیا،ذرائع کاکہناہے کہ وفاق نے صوبے کے محصولات بہتر نہ کئے تو تنخواہیں نہیں دی جاسکیں گی۔ذرائع […]