آئی سی ٹی سروسز کی فراہمی کیلئے پی ٹی سی ایل کا ڈی ایچ اے کراچی سے معاہدہ

کراچی:  پا کستا ن ٹیلی کمیو نیکشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے ڈی ایچ اے سی ٹی کر اچی کے سا تھ انفا رمیشن کمیو نیکشن ٹیکنا لو جی کی فرا ہمی کے معا ہد ہ پر د ستخط کردیے۔ یہ معا ہد ہ ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پروقار تقریب میں ہو ا ۔ تقریب میں پی ٹی سی ایل کے صدر ولید ارشید اور ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈئر محمد عبداللہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پرولید ارشید نے کہاکہ ڈیفنس ہاوسنگ اتھا ر ٹی کے ساتھ تعاون اور شراکت دار ی پر ہمیں خوشی ہے ۔ اس سٹرٹیجک پارٹنر شپ کے ذریعے ہم پاکستان میں پہلے سمارٹ سٹی کی ٹیلی مو اصلا تی ضروریات پوری کرسکیں گے ۔ولید ارشید نے مزید کہا کہ پی ٹی سی ایل ڈی ایچ اے سٹی کیلئے فزیکل اور ڈیجیٹل مستحکم ڈھانچہ قائم کرے گی جس کے ذریعے انہیں قابل اعتماد اور ٹھوس انداز میں مطلوبہ آئی سی ٹی سروسز فراہم کی جائینگی جس سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئر محمد عبداللہ نے اسمارٹ سٹی کی تعمیر کے معاہدے کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ا سمارٹ سٹی میں جدید کمپیوٹر اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پر مبنی آئی سی ٹی نیٹ ورک کے ذریعے رہائشیوں کو زیادہ فعال اور منظم طور پر موا صلا تی سہولیات فراہم کی جائینگی جس کی وجہ سے لوگوںکی زندگی میں انقلابی تبدیلی آئیگی ۔ ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ ا سمارٹ سٹی کی تعمیر سے ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے منصوبے کو بے حد تقویت ملے گی اور اس کی اہمیت و شہرت میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ٹی نیٹ ورک کے ذریعے سمارٹ سٹی میں رہائشیوں کو رئیل ٹائم انفارمیشن (فوری معلو ما ت )فراہم کی جائے گی اور اس جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر رہائشیوں کو عالمی معیار کی جدید ترین سہولیات میسر آئینگی جو انسانی طرز زندگی اور نظام حیات میں انقلابی تبدیلی کا باعث بنیں گی ۔ اس مو قع پر ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے پروجیکٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈئر محمد رفیق نے ڈی سی کے میں آئی سی ٹی کے انفراسٹرکچر کے خدوخال اور منصوبے کی تکنیکی معلومات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ تقریب میں ڈی ایچ اے اور پی ٹی سی ایل کے آفیشلز اوردیگر لوگوںکی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Latest from Blog