لاہور(پی پی آئی)پنجاب اسمبلی کوبچانے کی لئے مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف اعتماد کے ووٹ کے لیے گورنر کو باقاعدہ تحریری درخواست جمع کرانے کے آپشن پر اتفاق کر لیا ہیلاہور ماڈل ٹاون میں وزیراعظم کی زیرصدارت مسلم لیگ نون کا پنجاب کی سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اسمبلیوں کی تحلیل کے بیانات پر آئینی قانونی مشاورت مکمل کرلی گئی۔پی پی آئی کے مطابق ن لیگ کی قانونی ٹیم نے اعتماد کے ووٹ کی آپشن پر جانے کا مشورہ دیا۔اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کے لیے گورنر پنجاب کو تحریری درخواست جمع کرانے کے آپشن پر اتفاق کیا گیا ہے۔اجلاس میں اتحادیوں کے ساتھ آئندہ 48 گھنٹے میں ملاقاتیں کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ن لیگ نے اراکین پنجاب اسمبلی اور آزاد اراکین کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔ق لیگ کے اراکین سے چودھری شجاعت اورپی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے زرداری کا رابطہ ہے۔
Next Post
جج کو مفاد، مصلحت اور خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے: ثاقب نثار ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے، بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا، سابق چیف جسٹس فٹ بال میچ دیکھنے قطر گیا،گاڑی محض چند سیکنڈ کیلئے غلط رکی تو جرمانہ ہوا
Mon Dec 19 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف سے ان کی خواہش پر ملاقات ہوئی جو روایتی تھی۔ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے۔ بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ جنرل […]
