اسلام آباد، سیکٹر آئی 10 میں خودکش دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی

اسلام اآباد(پی پی آ ئی) اسلام آباد کے سیکٹرآئی 10 میں گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑیاں مشکوک ٹیکسی کا پیچھے کر رہی تھیں جیسے ہی پولیس وین قریب پہنچی تو ٹیکسی میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے مبینہ حملہ آور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی جبکہ دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین کیا جارہا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں پہلے بھی دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں دھماکے کے بعد ضلع راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، اسلام آباد کے جڑواں شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے حکام نے نماز جمعہ کے اجتماعات کو سخت سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

Next Post

سرینگر میں قائد اعظم محمد علی جناح اور شہید حریت رہنماؤں کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں

Fri Dec 23 , 2022
سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ قرارد یا گیاہے اور کہاگیا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی تسلط کی وجہ سے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن بن گئی ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر وارثین شہدا کی جانب سے […]