گائے کی دنیا گیت میرے ملکہ ترنم نور جہاں کی 22ویں برسی منائی گئی

لاہور(پی پی آ ئی)گائے کی دنیا گیت میرے،ملکہ ترنم نور جہاں کی 22ویں برسی عزت وہ احترام کے ساتھ منا ئی گئی۔نور جہاں 21ستمبر 1926کو قصور میں پیدا ہوئیں، اصل نام اللہ وسائی تھا۔ اللہ وسائی سے ملکہ ترنم کہلانے والی نور جہاں نے فنی کیرئیر کا آغاز 1935 میں “پنڈ دی کڑی ” سیکیا،صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا،نورجہاں نے 1965 کی جنگ میں ملی نغموں سے قوم کا لہو گرما دیا،قیام پاکستان کے بعدوہ اپنے شوہر شوکت حسین رضوی کے ہمراہ ممبئی سے کراچی شفٹ ہو گئیں۔ انہیں شاندار پرفارمنس کے باعث1957 میں صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز اور بعد ازاں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔اے وطن کے سجیلے جوانوں، ایہہ پتر ہٹاں تے نئی وکدے گائے،رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو، میریا ڈھول سپاہیا سپر ہٹ نغمے بنے۔ملکہ ترنم نے کئی فلموں میں اداکاری و گلوکاری کے جو ہر دکھائے جن میں ایماندار، پیام حق، سجنی،یملا جٹ، چوہدری، ریڈ سگنل، سسرال، چاندنی، دھیرج، فریاد، خاندان، نادان، دہائی،نوکر، لال حویلی، دوست، زینت، گاؤں کی گوری، بڑی ماں، بھائی جان، انمول گھڑی، دل، ہمجولی، صوفیہ، جادوگر،مرزاصاحباں، انار کلی،لخت جگر، پاٹے خان، چھومنتر، نیند، کوئل وغیرہ شامل ہیں۔میڈم نور جہاں کی خوبصورت اور کانوں میں رس گھولنے والی آواز کی وجہ سے انہیں ملکہ ترنم کا خطاب ملا۔میڈم نور جہاں 23دسمبر 2000کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں ان کی عمر 74برس تھی۔

Next Post

اشتر اوصاف علی کا استعفیٰ منظور، منصور عثمان اٹارنی جنرل پاکستان تعینات

Fri Dec 23 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اشتر اوصاف علی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سابق اٹارٹی جنرل اشتر اوصاف علی کے مستعفی ہونے کے بعد منصور عثمان اعوان اٹارنی جنرل پاکستان تعینات ہوگئے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔