لاہور(پی پی آ ئی)گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ کا نیا لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔اس سے قبل تشکیل دیے گئے پانچ رکنی بنچ میں شامل جسٹس فاروق حیدر نے پرویز الٰہی کی درخواست سننے سے معذرت کر لی تھی، جس کے بعد بنچ تحلیل ہو گیا تھا۔اب نئے بنچ میں جٹس فارق حیدر کی جگہ جسٹس عاصم حفیظ کو شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکامی پر چوہدری پرویز الٰہی کو عہدے سے ہٹا تھا۔
Next Post
مودی حکومت ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال تبدیل نہیں کرسکتی: محبوبہ مفتی
Fri Dec 23 , 2022
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے جموں وکشمیر کی زمینی صورتحال کو تبدیل نہیں کر سکتی۔کشمیرمیڈیاکے مطابق محبوبہ مفتی نے بڈگام کے علاقے چاڈورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی تسلط […]