آل راﺅنڈرشاہد آفریدی میڈیا اور تنقید کرنیوالوں پر برس پڑے

کراچی: قو می کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے مشکل وقت میں ٹیم پر تنقید کے بجائے اس کا ساتھ دینا چاہیے۔ میڈیا بھی اس حوالے سے مثبت کردار ادا کرے، میڈیا پر بیٹھے ہوئے ہیکل اینڈ جیکل نے ٹیم کے حوصلے پست کئے، ورلڈ کپ سے پہلے اچھا پرفارم کرنا ضروری ہے، ایسا نہیں ہوسکتا سینئر پرفارم نہ کرے اور جونئیر کی پرفارمنس سے ٹیم جیت جائے۔ جنوبی افریقہ کے دورے سے واپسی پر کراچی ائیرپورٹ پر شاہد آفریدی نے صحافیوں کی جانب سے ٹیم میں گروپ بندی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کی سمجھ میں یہ نہیں آتی ہے کہ جب ٹیم ہارتی ہے تو ٹیم میں گروپ بن جاتے ہیں اور جب جیتی ہے تو گروپ نہیں بنتے ہیں۔’ میڈیا کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی ہے کہ ٹیم کے ہارنے کی صورت میں میڈیا ایسے کریکٹرز کو تبصرے کیلئے سامنے لاتا ہے جن کا اپنا ڈسپلن ساری زندگی خراب رہا ہے اور خود گروپ میں ملوث رہے ہیں۔’ شاہد آفریدی نے اس بارے میں مزید کہا کہ جب ہم ہارتے ہیں تو میڈیا ایسے لوگوں کو کیوں لیکر آتا ہے، اچھے لوگوں کو بھی لانا چاہیے جو عوام کو اچھی اور مثبت بات بتا سکیں۔ ٹیم میں شامل نئے کھلاڑی بلاول بھٹی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ابھی بلاول بھٹی کا عبدالرزاق یا کسی اور سے موازنہ کیا جانا بہت جلدی ہے، ابھی آگے دباو میں بہت کرکٹ کھیلنا ہے۔ قومی کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ابوظہبی سیریز جیتنی چاہیے تھی، جنوبی افریقہ کواس کے گراونڈ پر ہرانا اچھی بات ہے، مشکل وقت میں ٹیم کی حوصلہ افزائی اور ساتھ دینا چاہیے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد اور مقصود نے اچھا کھیل کا مظاہرہ کیا، جنوبی افریقہ میں سیریز کی کچھ لوگوں نے مخالفت کی تھی، ورلڈ کپ سے پہلے اچھا پرفارم کرنا ضروری ہے، انہوں نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، میڈیا کے لوگ اچھے لوگوں کا ذکر کیوں نہیں کرتے، میڈیا میں ہیکل جیکل بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر بیٹھے ہوئے ہیکل جیکل نے ٹیم کے حوصلے پست کئے، بلاول بھٹی، انورعلی اور صہیب مقصود نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Latest from Blog