کراچی (پی پی آئی) پٹنی یوتھ فورم کے سربراہ محمد انور پٹنی نے” جوناگڑھ ہے پاکستان “کے موضوع پر پینل ڈسکشن سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو ریاست جوناگڑھ کے تاریخی پس منظر سے آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق نواب مہابت خانجی اور قائداعظم محمد علی جناح کے دستخطوں سے ہواتھا۔ نواب آف جوناگڑھ نواب محمد مہابت خانجی نے نظریہ پاکستان کے تحت پاکستان سے الحاق کیا تھا۔ جوناگڑھ ہمارا تاریخی اور قانونی حق ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ مسئلہ جوناگڑھ اور کشمیر بھارتی کی دوغلی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔محمد انور پٹنینے کہاکہ ہر پاکستانی کا قومی فرض ہے کہ وہ مسئلہ جوناگڑھ کے پر امن حل کیلئے کردار ادا کرے۔
Next Post
سردی آتے ہی مچھلی کی طلب میں اضافہ
Fri Dec 23 , 2022
کراچی (پی پی آئی) سردی کی ہلکی لہرکے ساتھ ہی مچھلی کی طلب بڑھ گئی ہے۔ملک بھر میں موسم سرما کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔سردی کا مقابلہ کرنے کیلئے شہریوں کی جانب سے سمندری اور فارمی مچھلی کی مانگ بڑھ رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق سمندری اور دریائی مچھلی کے مقابلہ میں فارمی مچھلی سستی ہونے کے […]