پہلی حق خود ارادیت کانفرنس اسلام آباد میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے اکابرین مدعو

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی) جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل نے 2جنوری تا9جنوری 2023 ہفتہ حق خود ارادیت کشمیر منا نے کا فیصلہ کیا ہے پی پی آئی کے مطابق اس سلسلہ کی پہلی حق خود ارادیت کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ، کشمیری اور پاکستانی سیاسی و دیگر قائدین، عوامی نمائندگان اور ریاست جموں وکشمیر کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے اکابرین کو مدعو کیا گیا ہے۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین اس کانفرنس کا کامیاب بنانے کے لئے عملی طور پر مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Next Post

مضبوط پاکستا ن ہی کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے:فریدہ بہن جی

Sat Dec 24 , 2022
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماء اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیر پرسن فریدہ بہن جی نے کہا ہے کہ ایک مضبوط پاکستا ن ہی کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے۔پی پی آئی کے مطابق فریدہ بہن جی نے کہا کہ […]