بلو چستان کے ضلع ڑوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، پاک فوج کا جوان شہید

کو ئٹہ(پی پی آ ئی) بلو چستان کے ضلع ڑوب میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید اور ایک دہشت گرد مارا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڑوب میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جب کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران پاک فوج کا ایک جوان شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

Next Post

معاشی بحران کیساتھ دہشتگردی کی نئی لہر کا بھی سامنا ہے: مراد علی شاہ

Sun Dec 25 , 2022
کراچی (پی پی آ ئی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شدید معاشی بحران کے ساتھ ملک کو دہشت گردی کی نئی لہر کا بھی سامنا ہے، ہم متحد ہو کر اس بحران سے ملک کو نکالیں گے۔مزارِ قائد پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ […]