کراچی میں دسمبر کی سرد ترین ریکارڈ

اسکردو میں سب سے زیادہ سردی، پارہ منفی 12 تک گر گیا
کرا چی(پی پی آ ئی) کراچی میں ہفتہ اور اتور کی در میانی را ت دسمبر کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کا درجہ حرارت 9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں ٹھنڈی ہواوں کا راج ہے، کراچی کا موسم اتوار کو بھی سرد اور خشک رہا۔کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقے برف سے ڈھکے ہوئے ہیں، کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ سردی اسکردو میں ریکارڈ کی گئی جہاں پارہ منفی بارہ ڈگری تک گرگیا، کالام اور استور میں منفی آٹھ، قلات، گوپس اور ہنزہ میں منفی سات، گلگت میں منفی چھ، کوئٹہ اور زیارت میں منفی پانچ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

Next Post

پاک فضائیہ نے قائداعظم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا

Sun Dec 25 , 2022
کراچی(پی پی آ ئی) پاک فضائیہ نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا جس میں پاک فضائیہ کی جانب سے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ نغمے میں اس امر کو اجاگر کیا گیا ہے کہ قائداعظم محمد […]