عمران خان کی تمام مسیحی شہریوں کو کرسمس کی خوشیاں کی مبارک باد

اسلام آ باد(پی پی آئی) پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے تمام مسیحی شہریوں کو کرسمس کی خوشیاں کی مبارک باد دیتے ہو ئے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے ذریعے عدل و انصاف، جو تمام شہریوں کو قانون کی نگاہ میں برابر بناتا ہے، ان کلیدی اسباب میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے ہم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے تصوّرِ پاکستان کی حقیقت پانے میں ناکام رہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ یہ حقیقی آزادی،سچی خودمختاری اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی راہ ہموارکرتاہے جسکے نتیجے میں انہیں ریاستی و حکومتی اشرافیہ کے تسلط سے تحفظ ملتاہے۔ بد قسمتی سے چونکہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کوقدم جمانے کی اجازت نہیں دی گئی، چنانچہ ملک پر اشرافیہ کی کڑی گرفت نے طاقتور مافیاز اور اداروں کو قانون سے یوں بالاتر بنایا کہ گویا یہ انکا استحقاق تھا۔

Next Post

اسلام آباد دھماکے کے شہدا کو فی کس ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

Sun Dec 25 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد دھماکے کے دو شہدا کو فی کس ایک کروڑ روپے امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔حکومت نے اسلام آباد کے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار اور دوسرے شہید شہری کو فی کس ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں ہونے […]