پیرس (پی پی آئی)دعوت اسلامی فرانس کے زیر اہتمام پیرس کے کردونواح میں روح پرور شاندار محفلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ان محفلوں سے الحاج مولانا یعفور رضا عطاری نے دین اسلام پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین محفل کو تعلیمات دیں کہ کس طرح ’معیار زندگی‘ کو بہتر بنایا جائے۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے حاضرین محفل کے کردار کو اسلام کی حقیقی روح کے مطابق ایک مثالی کردار بنانے کی تربیت کی۔ انہوں نے روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے مختلف امور پر روشنی بھی ڈالی۔ اس
محفل میں نوجوانوں اور ضعف العمر کمیونٹی اراکین کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔