عمران نیازی نے این آر او مانگنے کا سفر محض 4 برس میں طے کیا: سعد رفیق

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی اور رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے کہا کہ عمران نیازی نے این آر او مانگنے کا سفر محض 4 برس میں طے کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کا نام لئے بغیر تنقیدکا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ میرے سوا کوئی چوائس نہیں سے لے کر این آر او مانگنے تک کا سفر فاسٹ باؤلر نے محض 4 برس میں تیز رفتاری سے طے کیا۔ ملکی معیشت، معاشرت اور جمہوریت کو ڈیفالٹ کی جانب دھکیلنے کا ذمہ دار کھیلن کو ملک مانگے ہے۔

Next Post

بینظیر بھٹو کو قتل کر کے ملک توڑنے کی کوشش کی گئی: شیری رحمان

Tue Dec 27 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر منصو بہ بندی وہ رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے 15 ویں یوم شہادت پر انہیں سلام پیش کرتے ہو ئے کہا کہ بینظیر بھٹو کو قتل کر کے ملک توڑنے کی کوشش کی گئی، بی بی کا قتل انسانیت کا قتل تھا۔سماجی رابطے کی […]