اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں۔ذررا ئع کے مطابق نجی میڈیا میں گفتگو کرتے ہوئیوفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ چلنا ہے لیکن آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے شرائط نرم کرنیکی کوشش کررہے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی پی ٹی آئی حکومت گھسا کر گئی، ٹی ٹی پی سے بات چیت پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی اور انہیں خیبرپختونخوا میں داخلہ دیا گیا لیکن ہم ماضی کی طرح دوبارہ دہشتگردی کا قلع قمع کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن نئی حلقہ بندیوں کے بعد اکتوبر میں ہوں گے۔
Next Post
شہید بینظیر بھٹو کا فلسفہ مفاہمت دنیا کی مشترکہ میراث ہے:بلاول بھٹو
Tue Dec 27 , 2022
کراچی(پی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کے 15 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا تدبر اور فلسفہ مفاہمت دنیا کی مشترکہ میراث ہے،دختر مشرق کا میراث ملکی و عالمی سیاسی مشکلات کے متعلق قابل عمل لائحہ عمل بھی ہے۔ […]