اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی، امیدواران کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج

پولیس اہلکار بلدیاتی امیدواران کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے سے روکتے رہے
الیکشن کمیشن انتخابی اخراجات واپس کرے اور امیدواران سے لی گئی فیس بھی واپس کرے
اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کے معاملے پرالیکشن کمیشن کے باہر بلدیاتی امیدواروں نے احتجاج کیا۔پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف بلدیاتی امیدوار سڑکوں پر نکل آئے جبکہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی امیدواران کے احتجاج کے پیش پولیس طلب کر لی ہے۔پولیس اہلکار بلدیاتی امیدواران کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے سے روکتے رہے۔بلدیاتی امیدواران نے الیکشن کمیشن پر الزام لگایا ہے کہ الیکشن کمییشن نے حکومت کی ملی بھگت سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کییبلدیاتی امیدواران نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی اخراجات واپس کرے اور امیدواران سے لی گئی فیس بھی واپس کرے۔

Next Post

یپلزپارٹی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کو مذاق بنادیا ہے:محمد حسین محنتی

Tue Dec 27 , 2022
کراچی (پی پی آئی) امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کو مذاق بنادیا ہے، 03مرتبہ پہلے ملتوی کرنے کے بعد اگر اب چوتھی بار بھی کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے تو پھر الیکشن کمیشن کو ختم کردیا جائے کیونکہ آئین اور عدالتی حکم کے […]