چترال میں دیار کی قیمتی لکڑی اسمگلنگ کیس میں گدھے بحق سرکار ضبط، نیلام کرنے کا حکم

ملزمان انعام، عزیر کی غربت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی خواہش پر 50، 50 روپیہ جرمانہ عائد
چترال (پی پی آئی) لوئر چترال کے تحصیل دروش میں دروش گول نامی برساتی نالے میں گدھوں کے ذریعہ دیار کی قیمتی لکڑی ا سمگلنگ کیس میں اسسٹنٹ کمشنر دروش نے دو مختلف کاروائیوں میں 5 عدد گدھے اور ان کے ساتھ چھ عدد سلیپر تحویل میں لئے تھے۔ پی پی آئی کے مطابق ملزمان کے خلاف دو الگ الگ مقدمات اسسٹنٹ کمشنر/ فارسٹ میجسٹریٹ دروش توصیف اللہ کی عدالت میں زیرسماعت تھے جن میں ایک کیس کا فیصلہ آج سنایا گیا ہے۔ملزم انعام کے وکیل اکرام حسین ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ایک گدھا انعام کی ملکیت ہے گدھے کے ساتھ ملزم کے بچوں کا کافی لگاؤ ہے اور ملزم گدھے کو اپنا فیملی ممبر سمجھتا ہے۔ ملزمان انعام و عزیر نے عدالت کے سامنے اقبال جرم کرتے ہوئے عدالت سے رحم کی اپیل کی اور وعدہ کیا کہ آئندہ جنگل کا کسی قسم کا نقصان نہیں کرینگے۔ملزمان کی غربت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان ہی کی خواہش پر دونوں ملزمان پر 50، 50 روپیہ جرمانہ عائد کیا گیا۔دیگر 3 ملزمان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کردیئے گئے۔

Next Post

مقبوضہ کشمیرکی جیل میں مقید کشمیری نوجوان فیروز ڈار نے ایل ایل ایم کے انٹری ٹیسٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا

Wed Jan 4 , 2023
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کی بارہمولہ سنٹرل جیل میں غیر قانونی طورپر 10سال سے نظربند کشمیری نوجوان 28سالہ فیروز احمد ڈار نے ماسٹرز آف لا (ایل ایل ایم) کے انٹری ٹیسٹ کیلئے کوالیفائی کرلیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فیروز احمد ڈار نے جو گزشتہ ایک دہائی سے جیل میں قید ہیں ایل ایل ایم میں داخلے […]