انٹرنیشنل میڈیامیں بھی پاکستان کی بڑھتی مہنگائی کے تذکرے

وزیر اعظم پاکستان کے اعتراف اورپاکستان کے ادارہ شماریات کا حوالہ
ایک ماہ کے دوران پھل، انڈے اور گندم کی قیمت میں بھی کئی فیصد اضافہ
کراچی (پی پی آئی)انٹرنیشنل میڈیا بھی پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کی نشاندہی کرنے لگا، بی بی سی کا کہنا ہے کہ تندور سے ایک روٹی 25 روپے اور نان 30 روپے میں مل رہا ہے۔ پاکستان میں آٹا غریب کی پہنچ سے دور ہونے لگا،پی پی آئی کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے پاکستان میں روٹی کی بڑھتی قیمتوں پر رپورٹ شائع کردی جبکہ کئی ایک دیگر میڈیا چینلز نے بھی مہنگائی سے متعلق وزیر اعظم پاکستان کے اعتراف اورپاکستان کے ادارہ شماریات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے دسمبر کے آخری ہفتے میں بیس کلو تھیلے کی قیمت میں دو سو روپے سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا کہ گیس کی بندش اورکم پریشرنے لوگوں کی دشواریوں میں اوراضافہ کردیا ہے اور لوگ روٹی کے لیے تندور کا رْخ کرتے ہیں۔بی بی سی کا کہنا ہے کہ تندور سے ایک روٹی پچیس روپے اور نان تیس روپے میں مل رہا ہے۔خیال رہے پاکستان میں دسمبر 2022 میں مہنگائی کی شرح 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 24.50 فیصد پر پہنچ گئی، ایک ماہ کے دوران پھل، انڈے اور گندم کی قیمتوں میں کئی فیصد اضافہ ہوا۔مہنگائی کی شرح نومبر 2022 میں 23.8 فیصد پر تھی، دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں پچھلے ماہ کی نسبت 0.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Next Post

دریائے سندھ کی نایاب نابینا ڈولفن کو ہلاک کرنے پہ 5 سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ

Wed Jan 4 , 2023
منور میرانی کے جال میں پھنس کر مر گئی تھی، وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرایا سکھر)پی پی آئی (سکھر کی مقامی عدالت نے محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے دائر کردہ کیس میں دریائے سندھ کی نایاب نابینا ڈولفن کو ہلاک کرنے والے ملزم کو، 5 سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانیکا حکم سنا […]