نیاز حسین بھٹو کی زیر صدارت پاکستان پیرا میڈیکل کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس

کراچی: پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی سینٹرل کمیٹی کااجلاس مرکزی صدر نیازحسین بھٹو کے زیرصدارت منعقد ہوا جس میں مرکزی عہدے داران سینئر نائب صدر میر غلام مرتضی جونیجو، نائب صدر اللہ ڈنو پاڑھو، سیکریٹری جنرل محمدشریف پالاری ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری راجہ رفیق احمدپہنور،جوائنٹ سیکریٹری عبدالغفار میمن ،فنانس سیکریٹری محمدشمیم، انفارمیشن سیکریٹری محمدشاہد صابری، گلشیرجمالی، مرکزی چیف آرگنائزر عبداللہ سومرو، آرگنائزر شیخ واجدعلی، اراکین ایگزیکٹیو کمیٹی امیربخش چنڈ،محمدارشدآرائیں، زاہدحسین تھیبوسمیت مختلف ڈویژن، ضلعوں اور خودمختار یونٹس کے عہدےداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے مرکزی صدر نیازحسین بھٹونے تنظیمی معاملات پر روشنی ڈالی اور 29اکتوبر کو سیکریٹری صحت سے ہونے والی میٹنگ اور 4دسمبر کوجاری کردہ محکمہءصحت کی جانب سے مینٹس آف میٹنگ اور دیگر لیٹرز کی تفصیلات پر روشنی ڈالی،اور منظورشدہ مطالبات گریڈ 20تک سروس اسٹرکچر،سندھ میڈیکل فیکلٹی ،پیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹ وپیرامیڈیکل اسکولز کے انتظامی اختےارات پیرامیڈیکل لازمین کے حوالے کرنے ،سندھ سیکریٹریٹ سے جاری غیرقانونی ایڈجسٹمنٹ آرڈرز کی منسوخی ودستبرداری نوٹیفکیشن میں حائل رکاوٹوں اور دیگر منظورشدہ مطالبات پر جلد ازجلد عمل درآمدکروانے کے لئے کاوشوں سے آگاہ کیا۔اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق سندرسندھی کو میرپورخاص ڈویژن اور غازی خان کوحیدرآباد ڈویژن سے مرکزی آرگنائزر مقرر کیاگیا۔تمام ڈویژن ،اضلاع ،یونٹوںاور تحصیلوں کی موجودہ باڈیز کے موجودہ عہدے داروں کودوسال کے لئے جنرل الیکشن تک برقرار رکھنے اور ایسوسی ایشن کے دستورکے مطابق کام کرنے کی اجازت د ی گئی،سیکریٹری جنرل کواس بات کااختےار دیاگیا کہ وہ سندھ بھر کے تمام موجودہ باڈیز کے عہدےداران کی تفصیلات 31دسمبر تک جاری کرسکتے ہیں،اجلاس میں مرکزی عہدےداروں کی کاوشوں، جدوجہد اور افسران بالا کے حالیہ میٹنگ کے دوران پیرامیڈیکل ملازمین کے مسائل ومطالبات کوپیش کرنے اور منظورکروانے پر خراج تحسین اور بھرپور ااعتماد کااظہار کیاگیا۔اجلاس میں متفقہ طورپر مرکزی عہدےداروں کو منظورشدہ مطالبات جلد ازجلد عمل درآمدگی کے لئے کوششوں کوتےز کرنے اور آئندہ آ نے والی رکاوٹوں سے نمٹنے کے لئے لائحہءعمل بنانے کاختےاردیتے ہوئے یقین دلایاکہ مرکزی قیادت جوبھی لائحہءعمل دے گی یااعلان کرے گی اس پر مکمل عمل کیاجائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاکہ سندھ کے تمام اضلاع کے اسپتالوں میں جاری ممبرشپ کوجلدازجلد مکمل کرکے فارم وفیس مرکزی فنانس سیکریٹری کے پاس ہیڈ آفس میں جمع کروائے جائیں گے۔اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیاگیا کہ دسمبر 2015ءایسوسی ایشن کے آئین کے تحت سندھ بھر میں ایک ہی دن الیکشن کاانعقاد کیاجائے گا۔الیکشن کاشیڈول مرکزجاری کرے گا،اور الیکشن کو شفاف اور منصفانہ بنانے کے لئے غیرجانبدار کمیٹیاں تشکیل دی جائےں گی۔

Latest from Blog