لاہور(پی پی آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر وزیر آباد میں حملہ کرنے والے ملزم نوید کے موبائل کی فرانزک رپورٹ منظرعام پرآگئی ہے۔وزیر آباد میں عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم نوید کے موبائل کی فرانزک رپورٹ منظرعام پرآ گئی ہے جس کے مطابق ملزم کے فون سے دو مختلف کمپنیوں کی سمز برآمد ہوئی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوید کے موبائل فون سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور نہ ہو سکا، تاہم اس کے موبائل میں موجود واٹس ایپ گروپ میں ایک نمبرعلی رضا کے نام سے محفوظ تھا۔رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کے فون سے 138 فون نمبرز اور ایک ہزار 869 کالز کا ریکارڈ مل گیا ہے، جبکہ اس فون سے 337 ایس ایم ایس اور 1956 تصاویر بھی ملی ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم نوید کے موبائل سے 499 گفتگو کی کالز اور 212 ویڈیوزبھی ملی ہیں اور فون کی تمام آڈیو اور ویڈیو کی ڈی وی ڈی بنا کر جے آئی ٹی کے حوالے کردی گئی ہے۔
Next Post
پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری ہونا خوش آئندہ ہے اس بار مردم شماری سب کیلئے قابل قبول ہو گی: سعید غنی
Sat Jan 7 , 2023
کراچی (پی پی آ ئی)صوبائی وزیر سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری ہونا خوش آئندہ ہے، اس بار مردم شماری سب کیلئے قابل قبول ہو گی۔صوبا ئی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کوشش اور امید ہے مردم شماری پر کسی کو اعتراضات نہ ہوں، […]