راولپنڈی(پی پی آ ئی)قومی احتساب بیورو(نیب)نے القادر یونیورسٹی کیس میں پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ ذرا ئع کے مطابق نیب راولپنڈی نے زلفی بخاری کو یونیورسٹی معاملے پر طلبی کا نوٹس جاری کیا،نیب راولپنڈی نے زلفی بخاری کو 9 جنوری کو دن گیارہ بجے طلب کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ نیب نے بطور گواہ مجھے اس کیس میں طلب کیا ہے،مجھ پر دباؤ ڈالنے کیلئے نوٹس بھیجا گیا ہے،ان کاکہناتھا کہ نیب کے سامنے پیش ہو کر بھرپور دفاع کروں گا۔
Next Post
ذر مبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک گر چکے ہیں ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑا ہے: اسد عمر
Sat Jan 7 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ذر مبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک گر چکے ہیں اور ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑا ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنی ٹو ئٹ میں اسد عمر نے کہا ہے کہ قانون اور آئین اب پاکستان میں […]