کسٹمز کی کھلے سمندر میں کارروائی لانچ سے 17 کروڑ روپیکی منشیات برآمد

کرا چی(پی پی آ ئی) پاکستان کسٹمز نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے لانچ کے خفیہ خانوں سے 17 کروڑروپے کی منشیات برآمد کرلی۔پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کارروائی کرتے ہوئے ریڑھی گوٹھ کے قریب سمندر میں موجود لانچ کے خفیہ خانوں سے17 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔کسٹمز حکام کا کہناہے کہ منشیات لانچ کے خفیہ خانوں میں رکھے گئے کاٹن بیگ میں لپٹے ہوئے 10 پولی تھین پیکٹ میں مہارت کے ساتھ چھپائی گئی تھی۔حکام کے مطابق قبضے میں لی گئی منشیات میں 10 کلو گرام کرسٹل اور 20 بیگز میں سے ملنے والی 2 سو کلو چرس شامل ہے، جس کی عالمی منڈی میں مالیت 17 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔کسٹمز حکام نے بتایا کہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 50 لاکھ روپے مالیت کی لانچ اور منشیات کواے ایس او ھیڈ کوارٹر گھاس بندر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تتفتیش جاری ہے اور اسمگلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Next Post

ملک بھر میں کو رو نا وا ئرس کے مزید18 مثبت کیسز رپورٹ

Sun Jan 8 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی) ملک بھر میں عالمی وباکورونا وائرس کے مزید 18مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 447 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 18افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے […]