ملک بھر میں کو رو نا وا ئرس کے مزید18 مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد(پی پی آئی) ملک بھر میں عالمی وباکورونا وائرس کے مزید 18مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 447 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 18افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.40 فیصد رہی ہے،مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Next Post

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج

Sun Jan 8 , 2023
لاہور (پی پی آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے، موٹر وے پولیس نے متعدد موٹر ویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی، دھند کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا بھی سامنا ہے۔دھند کے باعث موٹر وے ایم […]