لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج

لاہور (پی پی آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے، موٹر وے پولیس نے متعدد موٹر ویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی، دھند کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا بھی سامنا ہے۔دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 اللہ انٹرچینج سے پنڈی بھٹیاں تک اور ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کی گئی، موٹر وے ایم 4 ملتان سے فیصل آباد تک اور ایم 5 موسیٰ والا سے چنی گوٹھ تک بند ہے۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ حدنگاہ 10 سے 5 میٹر ہونے کی وجہ سے موٹر ویز پر ٹریفک کو روکا گیا ہے۔موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Next Post

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید2 کشمیری شہید

Sun Jan 8 , 2023
سری نگر(پی پی آ ئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، ضلع پونچھ میں دو اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیاذرائع کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اتوار کے روز بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پونچھ میں دو اور کشمیری نوجوان […]