مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید2 کشمیری شہید

سری نگر(پی پی آ ئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، ضلع پونچھ میں دو اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیاذرائع کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اتوار کے روز بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پونچھ میں دو اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔قابض بھاری فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے بالاکوٹ کے گردنواح میں رات بھر جاری ایک فوجی آپریشن کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

Next Post

معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی انتقال کرگئے

Sun Jan 8 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی) معروف اسلامی اسکالر وعالم دین مولانا احترام الحق تھانوی امریکا میں انتقال کرگئے۔مرحوم احترام الحق تھانوی معروف شخصیت مولانا احتشام الحق تھانوی کے بڑے صاحبزادے تھے، وہ گذشتہ 6 ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔مولانا احترام الحق تھانوی کے بیٹے محتشم الحق کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین ایٹلانٹا میں ہی ہوگی۔واضح […]